۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان: دختر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ سیرت و کردار نہ صرف خواتین عالم بلکہ تمام انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر خواتین اس مدر پدر آزاد معاشرے میں اپنی ذاتی زمہ داریوں سے بہترین انداز سے انجام دے سکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دختر رسول اکرم ص حضرت جناب سیدہ فاطمتہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے دلسوز موقع پر حجت دوراں حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری سید علی خامنہ ائ، خاندان عصمت و طہارت کے عاشقوں اور تمام مسلمین جہان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی حیات طیبہ کے تمام پہلو خواتین عالم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، آپ نے حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام جیسے صالح فرزندوں کی تربیت کی کہ جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول کے مطابق جوانان جنت کے سردار ٹھہرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دختر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ سیرت و کردار نہ صرف خواتین عالم بلکہ تمام انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر خواتین اس مدر پدر آزاد معاشرے میں اپنی ذاتی زمہ داریوں سے بہترین انداز سے انجام دے سکتی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور عزت و احترام سے آراستہ کیا گیا وہ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے وجود کی برکت ہے، آپ تمام عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں آپ سلام اللہ علیہا کہ عظمت و منزلت اور خدا کے نزدیک آپ کے عالی ترین مقام و مرتبہ کا اندازہ لگانا بشر کے لیے ممکن نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .