شہادت حضرت فاطمہ زہرا س
-
حضرت فاطمہ (س) کی زندگی اسلام کی حقانیت پر ثبوت ہے: آیت اللہ سعیدی
حوزہ/ آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی قبر کا مخفی ہونا اور ان کے دیگر حالات، اسلام کی حقانیت پر اہم ثبوت ہیں، دینی شواہد اور اسناد کو محفوظ رکھ کر انہیں تحقیق کے لیے پیش کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں ان سے استفادہ کر سکیں۔
-
فاطمیؑ طرز زندگی کی خصوصیات
حوزہ/ ایام فاطمیہ ، (Fatimid Lifestyle)"فاطمی طرز زندگی" کو بیان کرنے کے لئے اور اس کے مطابق عمل کرنے کیلئے بہترین موقع ہے حضرت فاطمہ ؑ نے اس دور میں اپنی پوری عمر خاندان و سماج کی فلاح اور بہبودی ، تعلیم و تربیت اور پرسکون ماحول کے فراہمی کےلئے بہترین کردار ادا کی ہے ۔عصرحاضر کی پریشانیوں اور الجھنوں سے نجات پانے کے لئے مسلمان خواتین اور لڑکیوں کو "فاطمی طرز زندگی"( Fatimid Lifestyle) کی سخت ضرورت ہے ۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور عزت و احترام سے آراستہ کیا گیا وہ حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا (ع) کے وجود کی برکت ہے
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان: دختر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزہ سیرت و کردار نہ صرف خواتین عالم بلکہ تمام انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر خواتین اس مدر پدر آزاد معاشرے میں اپنی ذاتی زمہ داریوں سے بہترین انداز سے انجام دے سکتی ہیں۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (ع) پوری دنیا کی تمام خواتین کے لئے نمونہ ہیں: ماموستا رستمی
حوزہ/ اہلسنت عالم دین اور ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ ماموستا رستمی نے کہا:حضرت فاطمہ زہرا (س) تمام خواتین کے لئے طہارت و پاکیزگی، اخلاق و عمل میں ایک مکمل نمونہ عمل ہیں، لہذا خواتین کو چاہئے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلیں۔
-
ولایت مداری میں حضرت زہرا (س) کے اقدامات ہر مسلمان کیلئے بہترین نمونہ ہیں: استادِ حوزه علمیه
حوزه/ حجت الاسلام ناصر سعیدی نے ایام فاطمیہ کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ولایت مداری میں حضرت زہرا (س) کے اقدامات ہر مسلمان کیلئے بہترین نمونہ قرار دیا۔
-
فاطمہ زہرا سب سے پہلی مولائی تھیں، مولانا سید غافر رضوی
حوزہ/ مجلس خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی صاحب قبلہ فلک چھولسی نے جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے بیان دیا: فاطمہ زہرا سب سے پہلی حامی ولایت تھیں، اگر آج کی زبان میں کہا جائے تو شہزادی کونین سب سے پہلی مولائی تھیں۔
-
فدک واقعیت یا افسانہ؟
حوزہ/ فدک حضرت زہرا (س ) کا حق تھا یہ کوئی ہوائی فائرنگ نہیں نہ کوئی من گڑھت داستان کہ جس کی بنیاد خیالات پر مبنی ہو اور اسے افسانہ کا نام دے دیا جائے بلکہ کتب تاریخ بھری پڑی ہیں کہ فدک صدیقہء طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا حق تھا جسے حضور اکرم پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم الھی کے اشارے پر اپنی چہیتی بیٹی کو تحفہ میں عطا فرمایا تھا۔
-
فاطمہ زہراؑ کے علم و عمل خواتین جہاں کے لیے مشعل راہ
حوزہ/ آج موجودہ جدیدی دور میں بھی خواتین کو ایسی شخصیت پُر نور، باعظمت و فضیلت کی حامل کردار کی تلاش ہے جو عورتوں کی توجہ، محبت و عظمت کی مرکز ہو۔
-
حضرت زہرا (س) پوری زندگی مسلسل جہاد میں مصروف رہیں: مدرسه علمیه ریحانة الرسول کی مدیر
حوزہ/ پروین جہانی نے کہا: ہمیشہ حق و باطل کے درمیان جنگ رہی ہے اور ائمہ معصومین علیہم السلام بھی ہمیشہ باطل کا مقابلہ کرتے رہے ہیں، اور یہ چیز زیارت ناموں میں وارد ہوئی ہیں، خود حضرت زہراؑ بھی ہمیشہ باطل کے خلاف جہاد کرتی رہی ہیں۔
-
حضرت زہرا (س) نے ولایت و امامت کا دفاع کیا: حجۃ الاسلام قزوینی
حوزہ/ حجۃ الاسلام سید محمد حسینی قزوینی نے کہا: اس عظیم خاتون کی صفات بیان کرنا نہایت ہی سخت مرحلہ ہے آپ کے اوصاف ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں، انہیں صفات میں سے ایک صفت یہ ہے آپ مدافع ولایت و امامت ہیں۔
-
اگر حضرت زہرا (س) ولایت و امامت کا دفاع نہ کرتیں تو آج اسلام باقی نہیں رہتا، حجۃ الاسلام حیدری زادہ
حوزہ/ ارومیہ شہر ایران کے نائب امام جمعہ حجۃ الاسلام حیدری زاده نے کہا کہ اگر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ولایت اور حق کا دفاع نہ کرتیں تو شاید آج اِسلام نابِ محمدی باقی نہ ہوتا۔
-
جنیر پونہ کے سید واڑہ میں عزائے فاطمی کا پر شکوہ اہتمام:
کوثر باعث رحمت جبکہ تکاثر باعث زحمت: مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ آج دنیا تکاثر سے پریشان ہے۔قرآن مجید میں دو مقامات پر تکاثر کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ایک عرب سے زیادہ کی آبادی والے عزیز ملک ہندوستان میں پونجی محدود افراد کے ہاتھوں میں جبکہ اکثریت پریشان حال یہ تکاثر ہی ہے۔
-
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی محبت، اللہ کی معرفت کا بہترین ذریعہ ہے، حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد
حوزه/ خطیبِ حرمِ حضرت فاطمہ معصومہ (س) نے کہا کہ اہل بیت (ع) خصوصاً حضرت فاطمہ زہرا (س) سے عشق ومحبت، انسان کیلئے معرفة و رضايتِ الٰہی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
-
خاتون جنت حضرت زہراؑ کی ذات خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے: عاشق حسین ڈار
حوزہ/ مکتب امامیہ تنظیم المکاتب سلطان پورہ بارہمولہ کے منتظم نے کہا کہ شہزادی کونین خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؑ وہ مثالی ہستی ہیں جن کی وجہ سے عورت کو زندگی گزارنے کا سلیقہ ملا، جن کی وجہ سے عورتوں کو زندگی گزارنے کا سلیقہ ملا وہ خاتون جنت حضرت الزہراؑ ہیں۔
-
بشر جس کے عرفان سے قاصر ہے وہ حضرت فاطمہ ہیں: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ استاد جامعہ امامیہ نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور نے بطور مطلق بغیر کسی قید و شرط کے جس ذات کو حُسن و خوبی بتایا وہ صدیقہ طاہرہ ہیں یعنی ہم جتنے بھی حُسن، نیکی اور خوبی تصور کر سکتے ہیں اور جن حُسن و خوبی کے تصور سے ہماری عقلیں عاجز ہیں وہ سب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا میں بطور کامل موجود ہیں۔
-
سرسی؛ اہلبیتِؑ رسولؐ کے شہیدِ اوّل حضرت محسن ابن علیؑ کی یاد میں خمسہ مجالسِ
حوزہ/ مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محسنؑ کی شہادت کوئی معمولی شہادت نہیں ہے بلکہ یہ وہ عظیم شہادت ہے جس کے سبب شہزادئ کونینؑ نے پورے مظالم کا رُخ اپنی طرف کرکے وفات پیغمبرؐ کے بعد تنہا ولایت و امامت کا تحفظ کیا ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی،حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم ولادت پر خطاب؛
طہارت کا مرکز، خدا کے لیے کام، بے لوث خدمت مباہلے میں ممتاز مقام حضرت فاطمہ زہرا (س) کی خصوصیات
حوزہ/ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت، امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش اور اسی طرح یوم مادر اور یوم زن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام سماجی و انقلابی سرگرمیوں میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو نمونۂ عمل اور آئيڈیل ہونا چاہیے۔
-
امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کی حقیقی معرفت سے فرقہ واریت کو شکست دے سکتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں حقیقی وقار و عظمت اور آخرت میں کامیابی کی منازل تک پہنچنا ہے تو اہل بیت (ع) کے راستے پر چلنا ہو گا۔ امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کر کے فرقہ واریت کے عفریت کو شکست دےسکتی ہے۔
-
شہید سلیمانی نے راہِ خدا میں ایمان اور خلوص نیت کے ساتھ جدوجہد کیا، حجۃ الاسلام والمسلمین قمی
حوزه/ اسلامی تبلیغاتی مرکز کے سربراہ نے بصیرت اور صبر کو ایمان کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی راہِ خدا میں ایمان اور خلوص نیت سے جدوجہد کرتے تھے۔آپ اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک حرم سمجھتے تھے،اس حرم کی حفاظت کے لئے دن رات جدوجہد کرتے تھے اور یہ ان کے دل میں ایمان اور محبتِ الٰہی کے مظاہر میں سے ایک ہے۔
-
امام جمعہ نجف اشرف:
حضرت زہرا (س) کی شہادت امت کے انحراف کی دلیل ہے
حوزه/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) دین کی محافظ اور حضرت امیرالمؤمنین(ع)کی پہلی محافظ تھیں اور آپ دین کے محافظوں کے لئے نمونہ شمار ہوتی ہیں،کہا کہ حضرت فاطمہ(س)کی شہادت رسول اللہ(ص)کے بعد امت کے انحراف کی دلیل ہے۔
-
سرسی سادات میں خمسہ مجالس فاطمی کا اختتام:
حضرت فاطمہ زہرا کی استقامت اور پائیداری بہترین نمونہ عمل: مولانا سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ مدیر ہادی ٹی وی،لکھنؤ نے جنت البقیع کی ویرانی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ آل سعود اگر اس کی آبادی کاری نہیں کرتے تو ہمیں اسے آباد کرنے کا موقع دیا جائے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین میرباقری:
حضرت زہرا (س) نے دشمنوں کے سامنے قرآن کی کس آیت کے ساتھ احتجاج کیا؟
حوزه/ استاد حوزہ علمیہ قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ(ص)کی رحلت کے بعد پیش آنے والا واقعہ اور کیوں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے احتجاج کیا اور کیوں اس راہ میں شہید ہو گئیں؟ان واقعات کو سمجھنے کے لئے ہمیں سب سے پہلے رسول اللہ(ص)اور حضرت زہرا (س)کی عظمت کو جاننا چاہئے۔
-
دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ خدمت زائرین کی جانب سے:
شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے قم المقدس میں مرکزی مجلس عزا و جلوس برآمد
حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ خدمت زائرین کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے قم المقدس میں حسب سابق امسال بھی مرکزی مجلس عزا و جلوس کا انعقاد کیا گیا۔
-
سربراہ شیعہ علماء مہاراشٹرا بورڈ:
حضرت فاطمہ زہرا (س) پیغمبر اسلام کے اخلاق و کردار کا نمونہ تھیں، مولانا محمد اسلم رضوی
حوزہ/ ایام شہادت خاتون جنت، فاطمہ الزہرأ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے شہر پونہ کے نوجوانوں اور جوانوں کی کمیٹی ولایت یوتھ کونسل کے زیر اہتمام امجلس عزائے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا انعقاد کیا گیا۔
-
آخری قسط
بہشت سے بہشت تک
حوزہ/ بی بی نے دنیا سے جاتے ہوئے اپنی زندگی کے آخری لمحوں میں اپنے بچوں کو روتا ہوا دیکھ کر کچھ اِس طرح تسلی دی۔
-
انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے زیر اہتمام شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کے مناسبت پر ماتمی جلوس برآمد
حوزہ/ کرگل میں شدید سردی کے باوجود ضلع کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں محبان حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے جلوس عزا میں شرکت کرکے امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے محضر میں آپ کے جدہ ماجدہ کی شہادت دلسوز پر تسلیت و تعزیت کرتے ہوئے سینہ زنی اور نوحہ خوانی کی اور تاریخ اسلام کی سیاہ دن کو یاد کیا۔
-
بزم مسالمہ؛ کیوں نہ روئیں مرتضی' زہرا (س) کی حالت دیکھکر
حوزہ/ قرآن وعترت فاونڈیشن کی جانب سے جہاں ایام فاطمیہ کے موقع پر علمی نشست، مجالس، مسابقہ، کتاب کا رسم اجرا اور جگہ جگہ مجالس عزا کا انتظام کیا جاتا ہے، وہیں پہ شعراے کرام ہندوستان کے لئے مصرعہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ اپنے کلام سے ترویج شخصت بی بی دوعالم کرسکیں۔
-
ایک پر امن اور صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے سیرت فاطمہ (س) سے زیادہ کوئی موثر اور نتیجہ خیز راہ عمل نہیں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایام فاطمیؑ کی اختتامی مجلس صدر انجمن شرعی شیعیان نے حضرت فاطمۃ الزہراؑ کے فضائل اور سیرت بیان کیا۔
-
منفی 15 ڈگری ٹھنڈ کے باوجود کرگل میں ایام فاطمیہ کی عزاداری و فضا سوگوار
حوزہ/ ہندوستان کے شمالی خطے لداخ کے ضلع کرگل میں شہادت بی بي دو عالم حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی یوم شہادت کے مناسبت سے ایام فاطمیہ کے آخری دن پورے ضلع میں مجالس عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔