منگل 25 نومبر 2025 - 12:01
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی: حضرت فاطمہ زہراؑ کی عبادت بے مثل ہے

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے ایک بیان میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عبادت کے مقام کو بے حد بلند قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے اپنے ایک بیان میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عبادت کے مقام کو بے حد بلند قرار دیا۔ انھوں نے فرمایا کہ بی بی دو عالمؑ جب نماز کے لیے کھڑی ہوتیں تو خداوندِ عالم کی عظمت اور جلال میں اس قدر محو ہو جاتی تھیں کہ ان کی سانسیں شدتِ خوفِ الٰہی سے تیز ہونے لگتیں۔ روایت میں ہے: «وَ کانَت فاطِمَةُ علیهاالسلام تَنهَجُ فِی الصَّلاةِ مِن خِیفَةِ اللّهِ تعالی» (بحار الأنوار، ج 67، ص 400)

رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی حضرت فاطمہؑ کی عبادت کی عظمت بیان کرتے ہوئے فرمایا: “جب میری بیٹی فاطمہ محرابِ عبادت میں کھڑی ہوتی ہے تو آسمان کے فرشتوں کے لیے یوں روشن ہوتی ہے جیسے آسمان پر کوئی ستارہ چمک رہا ہو۔ خدا فرشتوں سے فرماتا ہے: اے میرے فرشتو! دیکھو میری سب سے بہترین عبادت گزار فاطمہ کو؛ وہ میرے حضور کھڑی ہے، میرے خوف سے اس کا پورا وجود لرز رہا ہے، اور پورے خشوع و خضوع کے ساتھ وہ میری عبادت میں مشغول ہے۔”

(بحار الانوار، ج 43، ص 172؛ فاطمہ سلام اللہ علیہا اسوۂ بشر، ص 70)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha