منگل 25 نومبر 2025 - 13:23
رہبر انقلاب کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شامِ شہادت کی مجلس عزا کا انعقاد

حوزہ / حسینیہ امام خمینی (رہ) تہران میں عزاداری کی چوتھی شب کے ساتھ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شامِ شہادت کی مجلس رہبر انقلاب اسلامی اور ہزاروں فاطمی عزاداروں اور مختلف طبقات کے افراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس مجلسِ عزا کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین مسعود عالی تھے۔ جنہوں نے اپنے خطاب میں امر بالمعروف اور نہی از منکر کے سماجی اور مؤثر پہلوؤں اور ان کے محاذِ حق پر اثرات کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے قول و عمل سے محاذِ حق کے سب سے بڑے معروف یعنی حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی حفاظت کی اور بالاترین منکر یعنی ولایت کے راستے سے انحراف کو روک کر در حقیقت "محافظ محاذِ حق" کا کردار ادا کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس مجلسِ عزا سے ذاکر و مداحِ اہلبیت (ع) جناب محمود کریمی نے بھی حضرت صدیقہ سلام اللہ علیہا کی مصیبت میں مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha