حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے بوشہر کے علاقے سرمستان میں شہیدِ گمنام کی تشییع جنازہ کے موقع پر تمام اداروں، ذمّہ داروں، علما، خادمانِ موکب اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شرکت ملت کی عزت و اقتدار کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پوری زندگی اس بات کی عملی تفسیر ہے کہ انتخاب ہمیشہ آگاہی، معرفت اور رضائے الٰہی کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔
آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا کہ دشمن سالوں سے عوام میں نارضایتی پھیلانے اور 6 سالہ شدید پروپیگنڈے کے بعد یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ ’’وقتِ حادثہ‘‘ ایرانی عوام اُس کے ساتھ ہو جائیں گے، مگر قوم نے اتحاد اور رہبر معظم کی اطاعت کرتے ہوئے ایسا جواب دیا جس نے دنیا کو حیران کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ہر لمحہ نئی سازش کے درپے ہے اور قوم کے ہر فرد—بچے، جوان اور بزرگ—کو نشانہ بنا رہا ہے، لیکن ملتِ ایران کی بصیرت یہ ہے کہ دشمن کے پروپیکینڈے سنتی ہے، سمجھتی ہے، مگر عملی میدان میں اُس کا ساتھ نہیں دیتی۔
انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کو ’’آگاہانہ انتخاب‘‘ کا کامل نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا: کچھ انتخاب فائدہ پرستی پر مبنی ہوتے ہیں، کچھ خوف، تعصب یا وقتی جذبات کا نتیجہ ہوتے ہیں، لیکن حضرت زہراؑ کا ہر انتخاب — چاہے شادی کا ہو یا سماجی موقف کا — خالص معرفت، شعور اور رضائے خدا پر قائم تھا، شہدا بھی اسی آگاہی، تقویٰ اور ولایت مداری کے ساتھ راہِ حق کے مسافر بنے۔
انہوں نے کہا کہ آج جس شہیدِ گمنام کو وداع کیا جا رہا ہے، وہ آگاہی کے ساتھ میدانِ جہاد میں اترا۔ اگرچہ اس کے والدین یہاں نہیں، مگر ’’اس دیار کی مائیں‘‘ اور انجمن والے حسینی جذبے کے ساتھ اس کے استقبال کو نکلے، جو عوام کی عظیم بصیرت کی دلیل ہے۔
آیت اللہ حسینی بوشہری نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی متعدد روایات بیان کیں: «فاطمہ أحبّ الناس إليّ» — فاطمہؑ مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے «فاطمة بضعة منّي» — فاطمہؑ میرے جگر کا ٹکڑا ہے، جو فاطمہؑ کو اذیت دے، وہ رسولؐ کو اذیت دیتا ہے، اور جو رسولؐ کو تکلیف دے وہ خدا کو تکلیف دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ عبادت، پاکیزگی اور بصیرت میں اہل زمین کے لیے روشن ستارہ تھیں۔
آخر میں انہوں نے شبِ شہادتِ حضرت فاطمہؑ کا ذکر کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ کچھ بھی کچھ لوگ شہادتِ صدیقۂ طاہرہؑ کا انکار کرتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ