۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ فاضل لنکرانی

حوزہ/ آیت اللہ محمد جواد فاضل لنکرانی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت پر عزاداری کو احترام کے ساتھ اور با اشکوہ انداز میں منانے پر زور دیتے ہوئے کہا: ان کی یاد کو زندہ رکھنے کے لیے عزاداری اور مجالس عزا کا انعقاد نہایت اہم ہے، اس سلسلے میں نوجوانوں کو مزید متحرک ہونے اور سامنے آنےکی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی نے قم میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک مجلس عزا میں کہا: "حضرت فاطمہ زہراؑ کی معرفت اور محبت کو اپنانا ہی انسان کی سعادت کا ذریعہ ہے، بعض روایات کے مطابق کسی نبی کی نبوت اس وقت تک مکمل نہیں ہوئی جب تک حضرت فاطمہؑ کی معرفت کا اقرار نہ کیا۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہراؑ کی شخصیت کو انسانی فہم کی حدود سے بالاتر قرار دیتے ہوئے کہا: ان کی محبت، ان کی معرفت اور ان کی تعلیمات کو اپنانا معاشرتی و روحانی ترقی کا ضامن ہے۔

آیت اللہ لنکرانی نے کہا کہ عزاداری اور مجالس عزا معاشرے کو روحانی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل اور مشکلات سے محفوظ رکھنے کا بھی ذریعہ ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ ایام فاطمیہ کو پچھلے سالوں سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے تاکہ اس مقدس ہستی کی تعلیمات نسل نو تک پہنچ سکیں۔

آیت اللہ فاضل لنکرانی نے عوام اور حکام سے اپیل کی کہ وہ ایام فاطمیہ مجالس کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ان اجتماعات میں شرکت کے لیے آمادہ کریں، حضرت فاطمہؑ کی محبت و معرفت کو فروغ دینا ہی ان کی حقیقی خدمت ہے۔

آیت اللہ فاض لنکرانی نے اپنے خطاب کے آخر میں کہا: ایام فاطمیہ میں عزاداری کو ایک تحریک بنائیں اور محبت اہل بیتؑ کو معاشرتی زندگی کا حصہ بنائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .