۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا زاہد رضوی

حوزہ/علی گڑھ ہندوستان میں مجالسِ خمسہ بسلسلہء ایام فاطمیہ بارگاہ حسینی، زہراء باغ میں ایام فاطمیہ کمیٹی مؤمنین ہند کی جانب سے عقیدت و احترام سے انعقاد کیا گیا، ان مجالس سے حاجی مولانا سید زاہد حسین رضوی لکھنؤی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ ہندوستان میں مجالسِ خمسہ بسلسلہء ایام فاطمیہ بارگاہ حسینی، زہراء باغ میں ایام فاطمیہ کمیٹی مؤمنین ہند کی جانب سے عقیدت و احترام سے انعقاد کیا گیا، ان مجالس سے حاجی مولانا سید زاہد حسین رضوی لکھنؤی نے خطاب کیا۔

ایام فاطمیہ کے سلسلے میں منعقدہ ان مجالسِ عزاء کا کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جبکہ روزانہ مختلف شعراء نے بارگاہِ سیدہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور سوز خوانی ہوئی۔

سیدہ فاطمہ (س) کے کردار و عمل کی پیروی میں ہی نجات ہے

مولانا سید زاہد حسین رضوی لکھنؤی صاحب نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا بنت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت، تربیت، عصمت، نظام عمل، پردہ، جہاد، امور خانہ داری، ازدواجی زندگی، آپ کی عبادت، رب العزت کی نگاہ میں عزت، دورانِ عہد رسالت میں آپ کی علالت، آپ کی فضیلت اور عظمت آیات مودت، تطہیر، ذی القربیٰ، صبر، ایثار و لیلتہ القدر کی روشنی میں آپ کی فضیلت پر فصیح و بلیغ خطاب فرمایا۔

مولانا نے باغِ فدک پر دعویٰ کرنے کی مصلحت، ثبوت دعویٰ، حصول ملکیت فدک، ثبوت ہبہ، خلافت کے ایوان میں دختر رسول کے مقدمے کی سماعت، حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی بحث، مقدمہ فدک میں قرآن و احادیث رسول کی توہین، حضرت فاطمہ کا خطبہ اور اس خطاب کی وجہ اور مصلحت و مقدمہ فدک کے فیصلے پر تنقیدی نگاہ سے جائزہ بھی لیا۔

سیدہ فاطمہ (س) کے کردار و عمل کی پیروی میں ہی نجات ہے

انہوں نے کہا کہ آپ کی 18 سالہ حیات طیبہ نمونۂ عمل ہے۔ آپ زوجہ شیر خدا، والدہ ماجدہ حسنین کریمین ہیں۔ حضرت فاطمہ، حضرت سرور کائنات کی وفات کے بعد جلد شہادت فرما گئیں۔

مولانا سید زاہد رضوی نے حضرت فاطمہ کی قبر پر حضرت علی علیہ السلام کا مرثیہ پڑھا اور حضرت علی علیہ السّلام اور حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے درمیان الفت و محبت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دو دوستوں کے اجتماع کا نتیجہ جدائی ہے اور ہر مصیبت دلبروں کی جدائی کی مصیبت سے کم ہے۔

انہوں نے اہل بیت علیہم السّلام کی سیرتِ طیبہ کی پیروی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے کردار و عمل کی پیروی میں نجات اور حقیقی خراجِ عقیدت و احترام و تہنیت ہے۔

ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجالسِ خمسہ کا انتظام بانی و صدر ایام فاطمیہ کمیٹی مؤمنین ہند جناب سید معراج صاحب نے بڑے حسن و خوبی سے کیا۔

سیدہ فاطمہ (س) کے کردار و عمل کی پیروی میں ہی نجات ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .