حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پہلا خمسہ حجت الاسلام مولانا ملک دبیر عباس علوی آف سیالکوٹ، دوسرا خمسہ حجت الاسلام مولانا صابر عباس توحیدی پرنسپل مدرسۃ القائم پنڈی بھنڈیاں اور آخری مجلس میں حجت الاسلام مولانا عظمت عباس ساجد اور صابر عباس توحیدی نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے مصائب پڑھے۔

پورے عشرے میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ بیان کی گئی۔ آخری دن نوحہ خواں پارٹی اسیرہ شام جنڈ نے نوحہ خوانی کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس عشرے میں تمام مومنین کرام جامعہ جعفریہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں خداوند متعال تمام معاونین کی نذر و نیاز قبول فرمائے اور ان کے مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سب معاونین کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے۔ الٰہی آمین












آپ کا تبصرہ