۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حسین آباد جھارکھنڈ

حوزہ/حسین آباد جھارکھنڈ ہندوستان میں حسبِ سابق امسال بھی مؤمنین حسین آباد کی جانب سے 3، 4 اور 5 دسمبر کو ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین آباد جھارکھنڈ ہندوستان میں حسبِ سابق امسال بھی مؤمنین حسین آباد کی جانب سے 3، 4 اور 5 دسمبر کو ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجالسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

حسین آباد جھارکھنڈ میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجالس و جلوس عزاء برآمد

پہلی مجلسِ عزاء 3 دسمبر بروز منگل 8 بجے شب صدر امام بارگاہ وقف واصلہ بیگم حسین آباد میں شروع ہوئی، جس میں سوز و مرثیہ جناب سید نقی امام نقن صاحب و ہمنوا نے پیش کیا اور جناب سید الخیبر حسین و جناب سید علی و جناب سید حیدر علی صاحبان نے شہزادی کی بارگاہ میں منظوم کلام پیش کیا، جبکہ امام جمعہ حسین آباد مولانا سید علی سجیر رضوی صاحب نے مجلس سے خطاب کیا، مجلس کے بعد جناب کونین الخیبر صاحبان نے نوحہ خوانی کی۔

حسین آباد جھارکھنڈ میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجالس و جلوس عزاء برآمد

دوسری و تیسری مجلسِ عزاء سے علامہ سید ذیشان حیدر جوادی طاب ثراہ کے فرزند اکبر و مدیر جامعہ امامیہ انوار العلوم الہ آباد مولانا سید جواد حیدر جوادی صاحب نے خطاب کیا۔

حسین آباد جھارکھنڈ میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجالس و جلوس عزاء برآمد

آخری مجلس سے قبل قلعہ مسجد سے شبیہ علم مبارک و کینڈل مارچ جلوس کی شکل میں برآمد ہوکر صدر امام بارگاہ پر مناجات کے بعد اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد سبیل شہزادی کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا، جس میں مؤمنین نے شرکت کی۔

حسین آباد جھارکھنڈ میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجالس و جلوس عزاء برآمد

واضح رہے آخری مجلس کے بعد شبیہ تابوتِ حضرتِ صدیقہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کروائی گئی۔

ان تمام مجالس و جلوس میں کثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت فرمائی اور تمام پروگرام کو کامیاب بنانے میں نوجوانوں و جوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگان و متولئ امام بارگاہ برابر سے شریک رہے۔

حسین آباد جھارکھنڈ میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجالس و جلوس عزاء برآمد

حسین آباد جھارکھنڈ میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجالس و جلوس عزاء برآمد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .