حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن کے سال 2025 کے کلینڈر کی رسمِ اجراء کی تقریب شبستانِ قائم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہندوستان میں نمائندے ولی فقیہ، حجت الاسلام والمسلمین شیخ مہدی مہدوی پور نے کلینڈر کی رسمِ رونمائی اپنے دستِ مبارک سے انجام دی۔
اس کلینڈر میں عیسوی سال کے تمام مہینوں کی مناسبتیں، اسلامی مہینوں کی اہم تاریخیں، اور آئمہ علیہم السّلام کی ولادت و شہادت کی تفصیلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ہر ماہ ایک مجتہد کا اجمالی تعارف بھی پیش کیا گیا ہے، جو علماء اور عوام کے لیے ایک علمی اور عملی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
تقریب کے دوران حجت الاسلام والمسلمین شیخ مہدی مہدوی پور نے علماء کی جانب سے شائع ہونے والے اس کلینڈر کی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔
اس موقع پر مجمع علماء و خطباء حیدر آباد کے سرپرست حجۃ الاسلام و المسلمین علی حیدر فرشتہ سمیت تمام اراکین و دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھے۔