۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علمی مذاکرہ

حوزہ/دہلی سے معروف شاعر و صحافی ایم جے خالد کی علی گڑھ آمد پر ڈاکر الیاس نویدؔ گنوری کی سرپرستی میں ”بزمِ نویدِ سخن علی گڑھ“ کی جانب سے”صاحب العصر منزل زہرہ باغ علی گڑھ“میں ایک مذاکرہ اور شعری نشست کا انعقاد میں عمل میں لایا گیا، جس کی صدارت آگرہ سے آئے ہوئے بزرگ شاعر دلؔ تاج محلی نے کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہلی سے معروف شاعر و صحافی ایم جے خالد کی علی گڑھ آمد پر ڈاکر الیاس نویدؔ گنوری کی سرپرستی میں ”بزمِ نویدِ سخن علی گڑھ“ کی جانب سے”صاحب العصر منزل زہرہ باغ علی گڑھ“میں ایک مذاکرہ اور شعری نشست کا انعقاد میں عمل میں لایا گیا، جس کی صدارت آگرہ سے آئے ہوئے بزرگ شاعر دلؔ تاج محلی نے کی۔

ایم جے خالد کی نظمیں اور غزلیں اپنی انفرادیت کے ساتھ دل پر اثر کرتی ہیں، پروفیسر صغیر افراہیم 

مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر صغیر افراہیم، پروفیسر شافع قدوائی، علیم کوثر اسسٹنٹ کمشنر آگرہ، اسلم مہدی، ڈاکٹر شجاعت حسین، ڈاکٹر کنور آصف اور بابر الیاس نے شرکت کی، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سیید بصیر الحسن وفاؔ نقوی نے انجام دئیے۔

اس موقع پر ایم جے خالد کے مجموعہ کلام ”ستارہئ شب سے ہم کلامی“اور استاد شاعر دلؔ تاج محلی کی کتاب”کلیاتِ دل“ کی رسمِ اجراء بھی عمل میں آئی۔

ایم جے خالد کی نظمیں اور غزلیں اپنی انفرادیت کے ساتھ دل پر اثر کرتی ہیں، پروفیسر صغیر افراہیم 

اس موقع پر مہمانان نے ایم جے خالد کی کتاب پر سیر حاصل گفتگو بھی کی۔

پروفیسر صغیر افراہیم نے ان کی نظموں کے تجزیے پیش کئے اور ان کی انفرادیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کہ نظموں کے عنوانات نہایت معنی خیز ہیں اور ان کی شاعری دیگر شعراء سے منفرد و مختلف ہے۔

پروفیسر شافع قدوائی نے کہا کہ ایم جے خالد کے یہاں اس سلسلے سے انفرادیت پائی جاتی ہے کہ اُنھوں نے دوسروں کے راستے پر چلنا گوارا نہیں کیا، بلکہ اپنے لئے خود اپنی راہ منتخب کرتے ہوئے بہترین غزلیں تصنیف کی ہیں۔

ڈاکٹر شجاعت حسین نے کہا کہ ایم جے خالد کی شاعری میں ان کے تجربات کائنات کا مشاہدہ اور ماحولیات کا رنگ گہرا نظر آتا ہے۔

ایم جے خالد کی نظمیں اور غزلیں اپنی انفرادیت کے ساتھ دل پر اثر کرتی ہیں، پروفیسر صغیر افراہیم 

شعری نشست میں بابر الیاس، ڈاکٹر جاوید وارثی، ڈاکٹر عرفان ؔ جمالی، ڈاکٹر مجیب شہزرؔ، ڈاکٹر مہتاب مہدی، ڈاکٹر وصی بیگ بلالؔ حیدرآبادی، فطین اشرف، طرب نیازی، انجم بدایونی، عتیق سحر، عادل فراز، ذوالفقار زلفی، زاہد خاں راحت اور ڈاکٹر سید بصیر الحسن وفاؔ نقوی وغیرہ نے اپنا کلام پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .