حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد کے اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سے ملاقات کی اور حالاتِ حاضرہ سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر کلینڈر سال 2025 بھی قونصل جنرل کی خدمت میں پیش کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دینی و مذہبی، سیاسی اور اقتصادی موضوعات زیرِ بحث آئے۔ مجمع کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا علی حیدر فرشتہ (امام جمعہ مسجد علی حیدرآباد)، صدر مجمع علماء و خطباء مولانا سید حنان رضوی (امام جماعت مرکزی عبادت خانہ حسینی حیدرآباد)، نائب صدر مولانا حسین علی رضوی (ذاکر معصومین)، جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر سید مقصود حسین جعفری (امام جماعت مسجد معصومین حیدرآباد) اور مولانا سید جواد حسین عابدی (مدیر مدرسہ باقر العلوم) بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ایرانی قونصل جنرل نے مجمع کی فعالیت اور حیدرآباد کے مؤمنین کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
آخر میں مجمع کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا علی حیدر فرشتہ نے دنیا بھر کے مظلومین و مستضعفین، خصوصاً شام اور لبنان کے مؤمنین کے لیے دعا کی۔