حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدرآباد/ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جنرل باڈی میٹنگ نہایت دینی و روحانی ماحول میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا مرزا عمار علی بیگ نے حاصل کی، اس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔

صدرِ مجمع حجۃ الاسلام و المسلمین سید حنان رضوی نے اپنی دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور علما و خطبا کو اتحاد و یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کی خصوصی تاکید فرمائی۔ بعد ازاں سرپرستِ اعلیٰ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے اپنے خطاب میں مجلس کے اراکینِ مقننہ کی خدمات کو سراہا اور ان کی مزید کامیابی کے لئے دعا کی۔

اجلاس میں نئی باڈی کے انتخابات بھی منعقد ہوئے جن کے نتائج کا اعلان کیا گیا:
- صدر: حجۃ الاسلام و المسلمین سید حنان رضوی (دوبارہ منتخب)
- نائب صدر: مولانا میر حسین علی رضوی
- جنرل سیکریٹری: حجۃ الاسلام میر جواد عابدی
- جوائنٹ سیکریٹری: مولانا سید اسد حسین عابدی
- خزانچی: مولانا جعفر خلجی

اس موقع پر ذاکر اہلبیت مولانا مہدی علی ہادی مرحوم کی گراں قدر خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اجلاس کا اختتام نہایت روحانی انداز میں، بارگاہِ اہلبیتِ اطہار علیہم السلام میں سلام و درود کے ساتھ ہوا۔









آپ کا تبصرہ