پیر 5 جنوری 2026 - 17:44
حیدرآباد دکن میں روضۃ المدرسین کے زیرِ اہتمام تعلیمی اجلاس کا انعقاد

حوزہ / ۱۴ رجب المرجب ۱۴۴۷ھ، بموقع نورانی و باسعادت ولادتِ امیرالمؤمنین، مولائے متقیان حضرت علی علیہ الصلوۃ والسلام، گروہ روضۃ المدرسین دکن کے زیرِ اہتمام ایک تعلیمی کلاس اور اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں اساتذۂ مکاتب نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ۱۴ رجب المرجب ۱۴۴۷ھ، بموقع نورانی و باسعادت ولادتِ امیرالمؤمنین، مولائے متقیان حضرت علی علیہ الصلوۃ والسلام، گروہ روضۃ المدرسین دکن کے زیرِ اہتمام ایک تعلیمی کلاس اور اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں اساتذۂ مکاتب نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز درسِ احکام سے ہوا جو محترمہ مبین خواہر نے پیش کیا، جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد باسط علی پٹیل نے انجام دیے۔ اس موقع پر سرپرستِ مجمع علماء و خطباء، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا۔

اپنے خطاب میں مولانا علی حیدر فرشتہ نے معلمینِ مکاتب کی علمی ارتقاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کا باعلم اور باکردار ہونا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مکاتب کے مستقبل، ان کی وسعت اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے مفید تجاویز اور رہنما ہدایات پیش کیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مکاتب کی آئندہ ترقی کے لیے چھ ماہ پر مشتمل ایک عملی لائحۂ عمل بھی تجویز کیا گیا، جس کی ذمہ داری ناظمِ روضۃ المدرسین کو سونپی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر ناظمِ روضۃ المدرسین دکن مولانا محمد باسط علی پٹیل نے تمام اساتذہ کی جانب سے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ظہورِ حضرت ولی عصر عجل‌اللہ‌تعالیٰ فرجہ الشریف کو قریب فرمائے اور تمام معلمین کو امامِ وقت کی دعاؤں میں شامل ہونے کی توفیق عطا کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha