۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حیدر علی فرشتہ

حوزہ/ مجمع علماء وخطباء حیدر آباد و مرکزی ماتمی گروہان کی جانب سے بارگاہ علی ع حیدرآباد میں سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی یاد میں مجلس عزاء وتعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع علماء وخطباء حیدر آباد دکن و مرکزی ماتمی گروہان کی جانب سے بارگاہ علی (ع) حیدرآباد میں مجلس عزاء اور تعزیتی اجلاس بروز جمعہ شب کے ٨ بجے منعقد ہوا جس میں شہر کے ممتاز علماء وذاکرین نے شرکت کی اور شہید حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ ودیگر رفقاء کی قربانیوں کو یاد کیا، حزب اللہ کی فتح ونصرت الہی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس پروگرام کا آغازتلاوت کلام الہی سے ہوا، اس کے بعد علماء وذاکرین نے بہترین خطاب کرتے ہوے شہدائے لبنان کو خراج عقیدت پیش کیا، کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور برادران اہل سنت والجماعت نے بھی شرکت فرما کر یکجہتی کا ثبوت پیش کیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ایرانی قونصلیٹ آقای مہدی شاہ روخی و ایم ایل سی ریاض الحسن آفندی گولڈی بھائی کے علاوہ کارپریٹر علمدار والا جاہی اور دیگر سیاسی لیڈرز وقائدین نے شرکت کی۔

ماتمی گروہان کے صدور اپنے نوجوانوں کے ساتھ پروگرام میں برابر کے شریک رہے، تعزیتی اجلاس کے بعد بارگاہ علی سے اک پر امن جلوس کینڈل مارچ الاوہ سرطوق امام زین العابدین (ع) پر پہونچا جس میں نوجوانوں نے مرگ بر اسرائیل ومرگ بر امریکہ کے نعرے لگاتے ہوے اپنے غصہ کا اظہار کیا، وہیں حسن نصر اللہ زندہ باد حزب اللہ زندہ باد کے نعرے لگا کر مظلومین کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

الاوہ سرطوق میں مہمان خصوصی ایرانی قونصلیٹ نے مومنین سے خطاب بھی کیا، آخر میں مجمع علماء وخطباء کے سرپرست اعلی حجت الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کے لیے دعائیں کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .