۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
املو ہندوستان میں تعزیتی اجلاس

حوزہ/ عزا خانہ ابو طالب املو ہندوستان میں شہید سید حسن نصر اللہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عزا خانہ ابو طالب املو ہندوستان میں شہید سید حسن نصر اللہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام اور مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اہل بیتؑ کے ماننے والے کبھی موت سے نہیں ڈرتے: مولانا مرزا عباس حیدر نجفی

اہل بیت ؑ کے ماننے والے کبھی بھی موت سے نہیں ڈرتے بلکہ وہ ہر وقت موت کے لئے آمادہ و تیار رہتے ہیں۔جب کوئی شخص کہیں کا سفر کا ارادہ کرتا ہے تو پہلے سفر کے لئے تیاری کرتا ہے۔جب سامان سفر مہیا کر لیتا تو سفر کے لئے آمادہ رہتا ہے۔اسی طرح جب محبان اہل بیت ؑ سفر آخرت کا سامان مہیا کرلیتے ہیں تو پھر موت سے بے خوف ہو جاتے ہیں اور موت کے تمنائی بن جاتے ہیں۔مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام سے سوال کیا گیا کہ یا مولا موت کی تیاری کیسے کی جائے، تو آپ نے فرمایا:۱۔ادائے فرائض۔یعنی واجبات و فرائض کو ادا کرنا۔

۲۔اجتناب محارم، یعنی حرام چیزوں سے دور رہنا۔ ۳۔بلند کردار کا مالک ہونا، یعنی مکارم اخلاق کا حامل ہونا۔ جب یہ تینوں چیزیں کسی شخص میں جمع ہو جائیں تو پھر وہ موت کے لئے آمادہ و تیار کہا جائے گا، پھر وہ موت سے نہیں ڈرتا چاہے اس پر موت آئے یا وہ موت پر آئے۔ شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ علیہ الرحمۃ والرضوان ان تینوں صفات کے حامل تھے، اسی لئے جب تک وہ زندہ رہے شجاعت و شرافت کے ساتھ مظلومین و مستضعفین کی نصرت و حمایت سے دست بردار نہیں ہوئے، جبکہ مسلسل اسلام دشمن استعماری طاقتوں کی طرف سے انھیں قتل کی دھمکیاں ملتی رہیں، مگر وہ غزہ و فلسطین کے لئے میدان مقاومت میں شیر دل جانباز کی صورت میں شان سے ڈٹے رہے، یہاں تک کہ اسرائیلی بزدلانہ فضائی بمباری میں شہید ہوکر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام مولانا مرزا عباس حیدر نجفی بنارسی نے عزاخانہ ابو طالب املو مبارکپور میں مؤمنین املو کے زیر اہتمام شہید راہ مقاومت حضرت آیۃ اللہ سید حسن نصر اللہ طاب ثراہ کے ایصال ثواب کی غرض سے منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کے دوران کیا۔

اہل بیتؑ کے ماننے والے کبھی موت سے نہیں ڈرتے: مولانا مرزا عباس حیدر نجفی

مجلس کا آغاز محمد حسن سوز خوان و ہمنوا کی سوز خوانی سے ہوا، اس کے بعد مولانا قائم اعظمی نے شہید حسن نصر اللہ کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت ہیش کیا۔

اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو، مولانا شمیم حیدر ناصری معروفی پرنسپل مدرسہ امامیہ املو، مولانا محمد مہدی املوی قمی استاد مدرسہ امامیہ املو اور کثیر تعداد میں مؤمنین شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .