۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
بشیر نجفی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ علی بحسون کی سربراہی میں لبنان سے آئے علماء کرام کے وفد نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں آیت الله العظمیٰ الحاج بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ علی بحسون کی سربراہی میں لبنان سے آئے علماء کرام کے وفد نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں آیت الله العظمیٰ الحاج بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔

آیت الله العظمیٰ بشیر نجفی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے لبنان میں صیہونی حملوں کے بعد کی انسانی اور سیکیورٹی صورت حال پر گفتگو کی۔ وفد نے مرجعیت کے کردار کی تعریف کی جو مسلمانوں کے اہم مسائل کی نگرانی کرتی ہے، اور لبنان کے استحکام کی حمایت میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران، آیت الله العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی نے امت اسلامیہ کے افراد کے درمیان صف اور کلمے کی وحدت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صیہونی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے علاقے کی استحکام کو متاثر کرنے والی منصوبہ بندیوں کے خلاف اتحاد اور بیداری کی اہمیت پر بھی تاکید کی۔

ملاقات کے اختتام پر، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو صیہونی ٹولے کے ظلم و ستم سے محفوظ رکھے اور ان کے خلاف ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ ان جرائم پیشہ گروہوں کو نیست و نابود کرے اور لبنان میں امن و سکون بحال ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Imran PK 05:31 - 2024/10/21
    0 0
    عزہ، حماس 70% زیادہ نقصانات اٹھا چکی ہے، غزہ تباہ ہو چکا ہے، 70 ہزار مسلمان شہید ہو چکے ہیں، کمزور افرادی وقت کو میدان میں اتارنا درست حکمت عملی تھی، لبنان، لبنان کو فضائی طاقت کے بغیر میدان میں اتارنا، لبنان کو بھی تباہی کے دہانے پر کھڑا کر کے ایران نے اپنے بازو کمزور کیے ہیں، پراکسی وار دلچسپ ضرور ہے مگر نتائج ایران ایک فیصد حاصل نہ کر سکا ہے، لبنان یمن اعراق شام کو بچانے کی اب کوشش کرنی چاہیے، ایک ایک کر کے ایران کے بازوں کمزور کیے جارہے ہیں عالمی نقطہ نظر میں ایک درست تبصرہ ہے،