۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
بشیر نجفی

حوزہ/ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند، مولانا سید علی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرزند، مولانا سید علی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مولانا سید علی نے آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی کی صحت و سلامتی کے متعلق استفسار کیا اور ان کی تندرستی کے لیے دعائیں کیں۔

مولانا سید علی نے پارا چنار کے مومنین کا سلام بھی ان کی خدمت میں پیش کیا۔ اس موقع پر مرجع تقلید آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی نے مولانا سید علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مزید توفیقات کی دعا کی۔ انہوں نے مسلمانوں، بالخصوص پاراچنار کے مومنین کے لیے سلامتی اور کامیابی کی خصوصی دعائیں بھی فرمائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .