۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حوزہ علمیہ نجف اشرف

حوزہ/ مقررین نے سید حسن نصراللہ کی قربانیوں اور مظلوموں کے دفاع کے جذبے کو اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب قرار دیا اور ان کی شہادت کو امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ حوزہ علمیہ نجف اشرف نے سید شہید حسن نصراللہ (قدس) کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ایک خصوصی مجلس فاتحہ کا انعقاد کیا۔ اس مجلس میں علمائے کرام، طلباء اور معتقدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید کے لیے دعائے مغفرت کی۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے سید شہید حسن نصراللہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا انعقاد

مجلس کے دوران علمائے کرام نے سید حسن نصراللہ کی جدوجہد اور اسلام کی خدمت میں ان کے کردار کو سراہا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے سید حسن نصراللہ کی قربانیوں اور مظلوموں کے دفاع کے جذبے کو اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب قرار دیا اور ان کی شہادت کو امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیا۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے سید شہید حسن نصراللہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا انعقاد

مجلس کے شرکاء نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں اور عزم ظاہر کیا کہ سید حسن نصراللہ کی راہ پر چلتے ہوئے مظلوموں کے حقوق کی حفاظت جاری رکھی جائے گی۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سے سید شہید حسن نصراللہ کے ایصال ثواب کے لیے مجلس فاتحہ کا انعقاد

مجلس میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے دونوں فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین رضا سیستانی اور حجۃ الاسلام و المسلمین باقر سیستانی، آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی کے فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ علی، آیت اللہ العظمیٰ اسحاق فیاض کے فرزند، آیت اللہ حکیم کے فرزند، آیت اللہ شیخ سند، اور آیت اللہ علی اکبر حائری موجود تھے اور شرکاء کی میزبانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .