۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مولانا سید اشرف علی غروی

حوزہ/ عالم و مجاہد شہید علامہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر مرجع اعلی دینی آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی غروی کا تعزیتی پیغام۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالم و مجاہد شہید علامہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر مرجع اعلی دینی آیۃ اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اشرف علی غروی کا تعزیتی پیغام؛

بسم الله الرحمن الرحيم

مومنین میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اللہ سے کئے ہوئے عہد کو سچ کر دکھایا، ان میں سے بعض نے اپنی ذمہ داری کو پورا کیا اور ان میں سے بعض انتظار کر رہے ہیں اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔( سوری احزاب ،23)

ہم حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف، علماء اعلام، مراجع کرام، آیات عظام، حوزات علمیہ اور امت مسلمہ کی خدمت میں عالم بصیر، مجاہد عظیم، محب اسلام و انسانیت، محافظ روضہ ہائے مبارک، خصیم الظالمین و عون المظلومین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن نصر اللہ رضوان اللہ تعالی علیہ اور انکے عظیم رفقاء صلحاء کی دردناک شھادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔ آپ ایک مثالی رہنما تھے ، جیسا کہ مرجع اعلی دینی نے اپنے تعزیتی بیان فرمایا : یہ عظیم شہید حالیہ دہائیوں میں بے نظیر قیادت کی مثال تھے، انہوں نے لبنان کی سرزمین کو آزاد کرانے میں اسرائیلی قبضہ کے خلاف فتح میں نمایاں کردار ادا کیا اور دہشت گرد داعش کے چنگل سے عراق کو آزاد کرانے میں اہل عراق کی اپنی پوری طاقت سے ہر ممکن مدد کی اور فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد میں بھی شاندار کردار ادا کیا اور آخر کار اپنی قیمتی جان اس راہ میں فدا کر دی۔

میں اس عظیم مصیبت اور عظیم نقصان پر عزیز لبنانی ملت اور تمام مظلوموں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جوار محمد و آل محمد علیہم السلام میں شہید سعید کے درجات میں اضافہ فرمائے اور تمام پسماندگان، وابستگان، عقیدت مندان اور اہل خانہ کو صبر جمیل و اجل جزیل عطا فرمائے۔

إنا لله وإنا إليه راجعون

لا حول ولا قوة إلا بالله

والسلام

سید اشرف علی غروی لکھنو

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .