۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار فرماندهان سپاه پاسداران با رهبر معظم انقلاب

حوزہ / عالم مجاہد حجت الاسلام والمسلمین سید احمد کلانتر کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عالم مجاہد حجت الاسلام والمسلمین سید احمد کلانتر کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم مجاہد حجت الاسلام والمسلمین سید احمد کلانتر رحمة الله عليه کی رحلت پر مرحوم کی بیوہ، فرزندان، دیگر لواحقین اور عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم نے طاغوت کے خلاف طولانی اور سخت جہاد کیا اور اس راستہ میں بہت زیادہ رنج و الم برداشت کئے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد بھی اپنی انقلابی سرگرمیوں کو جاری رکھا اور جنگ میں بھی وطن کا دفاع کرتے ہوئے آپ کے دو بیٹوں نے جام شہادت نوش کیا۔

خداوند متعال مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

26 ستمبر 2023ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .