۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سید حسن نصرالله و رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری نے پیغام صادر کرکے شیخ احمد الزین کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کے ہمدردی کے اظہار پر شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ نے پیغام صادر کرکے شیخ احمد الزین کی رحلت پر رہبر انقلاب اسلامی کے اظہار ہمدردی کی قدردانی کی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصراللہ کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

بندہ اپنی طرف سے اپنے بھائیوں، علمائے کرام، مرحوم شیخ احمد الزین کے اہل خانہ، ان کے تمام شاگردوں اور دوستوں کی جانب سے مجاہد، صابر، مخلص، صادق، وحدت کے علمبردار اور وفادار عالم کی رحلت پر آپ کی پدرانہ ہمدردی اور تعزیت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ہم جناب عالی سے عہد کرتے ہیں کہ مرحوم الزین کے مشن کو جاری رکھیں گے اور جن اہداف کے حصول کے لیے وہ جدوجہد کر رہے تھے انہیں حاصل کرنے کی ہمیشہ کوشش کریں گے۔

 آپ کی طول عمر، عزت و کرامت اور اس امت کی قیادت کی مزید توفیق اور دنیا کے طاغوتوں کے مقابلہ میں آپ کی سربلندی کے لئے ہمیشہ دعاگو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .