۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علمای بحرین

حوزہ/ بحرین کے علمائے کرام نے ایک بیان میں لبنانی مسلم علماء کونسل کے صدر شیخ احمد الزین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم و مغفور نے اپنی زندگی کو مسلمانوں کے مابین دعوت اتحاد و وقار،حق و عدالت کی بالا دستی،جارحیت اور ظلم کے خلاف مقاومت کرنے میں صرف کردیا،شیخ الزین مظلومین عالم خصوصاً مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مظلوموں کے حقیقی مددگار تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے علمائے کرام نے ایک بیان میں لبنانی مسلم علماء کونسل کے صدر شیخ احمد الزین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کیا ہے۔

تعزیت نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ

شیخ احمد الزین کی وفات پر، علمائے اسلام،شیعہ اور سنیوں سمیت امت اسلامیہ،تمام غیور،آزادی پسند اور قابضین اور ظالموں اور سمتگروں کے خلاف مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کرنے والے انسانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

مرحوم و مغفور نے اپنی زندگی کو مسلمانوں کے مابین دعوت اتحاد و وقار،حق و عدالت کی بالا دستی،جارحیت اور ظلم کے خلاف مقاومت کرنے میں صرف کردیا،شیخ الزین مظلومین عالم خصوصاً مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مظلوموں کے حقیقی مددگار تھے۔

ضروری ہے کہ مجاہدین اور مقاومت کرنے والے مرحوم کے لئے یادگار تقریب کا انعقاد کریں اور مسلمانوں کو اس عظیم سانحے پر غمزدہ ہونا چاہیے۔

ہم شیخ الزین کے لئے خدا سے رحمت اور مغفرت،ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے لئے صبر جمیل اور سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .