۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ مرحوم کی وفات شیعہ دنیا کا نا قابل تلافی نقصان ہے مرحوم اس وقت بزرگ ترین فقیہ و مرجع جہان تشیع تھے آپ اپنے علم تقوی ، زہد و ورع   و سماجی و ملی خدمات کے حوالے سے معروف تھے 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي صاحب امام جمعه ميلبورن آسٹریلیا جو کہ شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا کے صدر بھی ہیں حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی رحلت جانسوز پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے، تعزیت و تسلیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللھم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجھم
اناُللہ و انا الیہ راجعون

‎انا لله وانا الیه راجعون
‎رضا بقضاءه و تسليما لأمره

‎اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمة لایسدها شیء الی یوم القیامه
‎إنا لله وإنا إليه راجعون اللهم ارحمه واغفر له واجعل قبره روضة من رياض الجنة وارزقه شفاعة محمد واله الطاهرين صلوات الله عليهم أجمعين


نائب امام ، مرجع تقلید، بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی قُم میں انتقال فرماگئے۔
مرحوم کی وفات شیعہ دنیا کا نا قابل تلافی نقصان ہے مرحوم اس وقت بزرگ ترین فقیہ و مرجع جہان تشیع تھے آپ اپنے علم تقوی ، زہد و ورع و سماجی و ملی خدمات کے حوالے سے معروف تھے۔
مرحوم و مغفور مرجع عالم تشیع آیت اللہ العظمی الحاج سید محمد رضا گلپائیگانی رح کے داماد تھے۔

اللہ درجات بلند فرمائے
مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ قُم کی برجستہ ہستی شمار ہوتے تھے۔ تقریباً 85 سال تک مکتب تشیع کی خدمت کی۔ صغر سنی میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو گئے تھے سیکڑوں کتب کے مصنف تھے۔
بیت معظم لہ،علماء و مربجع، مقام معظم رھبری،امام عصر ارواحنا لہ الفدا کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں
سید ابو القاسم رضوی
صدر امام کونسل آف آستریلیا
امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .