۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ عارف اکمل،عالم بے مثل،گوہر نایاب علوم آل محمد علیہم السلام نابغہ روزگار، فیلسوف اسلامی، ،ماہر علوم غریبہ آیۃ اللہ العظمى علامہ حسن زاده عاملی کی خبر رحلت نے تمام اہل علم و معرفت کو غمزدہ کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ امام کونسل آسٹریلیا کے صدر و امام جمعہ میلبورن حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے ایک پیغام جاری کرکے عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیت ‏پیش کی ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛ 

إنا لله وإنا إليه راجعون

"ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جیسے" عارف اکمل،عالم بے مثل،گوہر نایاب علوم آل محمد علیہم السلام نابغہ روزگار، فیلسوف اسلامی، ،ماہر علوم غریبہ آیۃ اللہ العظمى علامہ حسن زاده عاملی کی خبر رحلت نے تمام اہل علم و معرفت کو غمزدہ کر دیا۔

آپ جناب کی رحلت دنیائے علم کا وہ نقصان ہے جسکی بھرپائ ممکن نہیں میں اس عظیم ہستی کی رحلت کی تسلیت وارث حقیقی حضرت ولی العصر (ع) و تمام پسماندگان اورتمام صاحبان علم کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اور  دعا گو ہوں کہ خدا مرحوم کو جوار معصومین علیہم السلام میں مقام علی علیین میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔

سید ابوالقاسم رضوی 

امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .