حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر آمل میں حضرت سید الشہداء امام حسین (علیہ السلام) کے چہلم کے موقع پر قومی و عسکری شخصیات اور صوبے کے بیسیوں افراد کی موجودگی میں علامہ حسن زادہ آملی کے جسد مطہر کی تشییع اور تدفین کے مراسم شہر آمل کے علاقہ "۱۷ شہریور سے میدان قائم" تک کرونا پروٹوکولز کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں شروع ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ شب رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علامہ حسن زادہ آملی کے جسد مطہر پر نماز جنازہ پڑھائی تھی۔
علامہ حسن زادہ آملی کے جسد خاکی کو شہر آمل میں تشییع کے بعد لاریجان میں ان کے آبائی علاقہ "گاؤں ایرا" میں منتقل اور وہیں ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔