۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ حسن  آملی کا شمار رہبر معظم کے خواص الخاص قریب دوستوں میں ہوتا ہے، تحریک انقلاب اسلامی ایران اور حوزہ علمیہ قُم کے مؤسسین میں سے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت آیت اللہ العظمی شیخ حسن زادہ آملی کی  المناک وفات سے مرجعیت میں بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے، آیت آملی کی دینی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ آج مرحوم کے ہزاروں شاگرد دنیا کے کونے کونے  میں صدقہ جاریہ کے طور پر تبلیغ دین الہی مبین میں مصروف ہیں۔ہم اس المناک وفات پر حضرت امام حجت عج رہبر معظم  لواحقین و خانوادہ محترم مراجع عظام علماء مدرسین و طلاب حوزہ علمیہ قُم کو تعذیت و تسلیئت پیش کرتے ہیں۔ 

اس بات کا اظہار آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما حجت السلام اشفاق وحیدی نے حضرت آیت اللہ شیخ حسن زادہ آملی کی المناک وفات پر اپنے تعذیتی پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم آیت اللہ حسن  آملی کا شمار رہبر معظم کے خواص الخاص قریب دوستوں میں ہوتا ہے، تحریک انقلاب اسلامی ایران اور حوزہ علمیہ قُم کے مؤسسین میں سے ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ حضرت آیت اللہ آملی مکتب تشیع کے لیے ہمیشہ زندہ ہیں ان کے علمی فکری اور انقلابی افکار سے استفادہ کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .