۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تشییع

حوزہ / حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کی چہلم کے روز علامہ حسن زادہ آملی کے جسد خاکی کی تشییع ہزاروں سوگوار آنکھوں کے ہمراہ گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں شروع ہو گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر آمل میں حضرت سید الشہداء امام حسین (علیہ السلام) کے چہلم کے موقع پر قومی و عسکری شخصیات اور صوبے کے بیسیوں افراد کی موجودگی میں علامہ حسن زادہ آملی کے جسد مطہر کی تشییع اور تدفین کے مراسم شہر آمل کے علاقہ "۱۷ شہریور سے میدان قائم" تک کرونا پروٹوکولز کو مدنظر رکھتے ہوئے گاڑیوں کے جلوس کی شکل میں شروع ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ شب رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علامہ حسن زادہ آملی کے جسد مطہر پر نماز جنازہ پڑھائی تھی۔

علامہ حسن زادہ آملی کے جسد خاکی کو شہر آمل میں تشییع کے بعد لاریجان میں ان کے آبائی علاقہ "گاؤں ایرا" میں منتقل اور وہیں ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .