۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
پیام تسلیت

حوزہ/ حضرت آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے ایک پیغام میں علامہ حسن زادہ آملی کے سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم
 انالله و اناالیه راجعون

حکیم و مایہ ناز عالم دین حضرت آیۃ اللہ العظمی علامہ حسن زادہ آملی(رضوان اللہ تعالیٰ علیہ)کی رحلت سے نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا۔

علوم عقلی اور نقلی میں جامعیت،مایہ ناز شاگردوں کی تعلیم و تربیت اور انقلابی ثقافت کا بہت اعلیٰ درجہ رکھنا ان کی ممتاز اور نمایاں خصوصیات میں سے تھا،مختلف علمی شعبوں میں اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت اور اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ کے لئے مرحوم و مغفور نے متعدد آثار یادگار کے طور پر چھوڑے ہیں جو کہ حقیقتاً جامعیت اور ذوفنون ہونے میں بے نظیر تھے۔

علم و عمل اور تقویٰ کے پیکر اس عالم دین کے فقدان کے موقع پر حوزہ ہائے علمیہ،علمی حلقوں،شاگردوں،چاہنے والوں، فرزندوں اور مرحوم و مغفور کے معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے خداوند قادر متعال سے مرحوم و مغفور کی مغفرت اور رحمت کے لئے دعا کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی 
19صفر1443ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .