۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله جوادی آملی

حوزہ / آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی نے آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی نے آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

شیخ الفقہاء والمراجع حضرت آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی (قدس الله نفسه الزکیه) کی افسوسناک رحلت پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مراجع تقلید، حوزاتِ علمیہ، اساتید کرام، شیعیان اہلبیت علیھم السلام، مقلدین، عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے اہل خانہ اور فرزندان عزیز کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم فقیہ راحل کے لیے خداوند عالم سے علوِّ درجات اور باقی سب کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

29 جمادی الثانی

جوادی آملی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .