حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق/دفترِ آیۃ اللہ العظمی سیستانی نے ایک بیان میں،لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے اسپیکر آیۃ اللہ عبدالامیر قبلان کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
تعزیتی بیان کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا الیه راجعون
ہمیں؛شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی لبنان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبد الامیر قبلان کی المناک رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا۔مرحوم کی مبارک زندگی دین اور وطن کی راہ میں بخشش،لوگوں کی خدمت اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کے درمیان اصلاحات کی کوششوں سے سرشار تھی۔
ہم اس عظیم فقدان کے موقع پر،مرحوم و مغفور کے لواحقین سمیت علماء کرام،معزز شیخوں اور لبنانی مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم و مغفور پر رحمت نازل فرمائے اور حضرت محمد(ص)اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور مرحوم کے فضل سے رشتہ داروں،دوستوں اور جاننے والوں کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔
ولا حول ولا قوة الا بالله العلی العظیم.
۲۷ محرم الحرام ۱۴۴۳ هجری قمری
دفترِ آیۃ الله سید علی سیستانی – نجف اشرف