۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کتاب ڈھائی سو سالہ انسان

حوزہ/ہم حوزہ نیوز ایجنسی کے قارئین کی خدمت میں ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیاسی زندگی کے عنوان سے رہبر انقلاب کی تقاریر اور بیانات پر مشتمل "کتاب ڈھائی سو سالہ انسان" کا تعارف پیش کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کتاب ڈھائی سو سالہ انسان کا اردو ترجمہ سب سے پہلے 2015ء میں سید کوثر عباس موسوی نے کیا تھا۔

مترجم کے مطابق یہ گراں قدر کتاب اردو ترجمے کے ساتھ العرفان پبلشرز کراچی پاکستان کے توسط سے اب تک پانچویں مرتبہ طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ چکی ہے۔

کتاب کاتعارف:

رہبرانقلاب حضرت آیۃ اللہ  العظمی سید علیخامنہ ای کی  شہر آفاق کتاب "ڈھائی سو سالہ انسان" آپ کی مختلف تقاریر اور بیانات کامجموعہ ہے۔جس کا فارسی سے اردو میں ترجمہ سید کوثر عباس موسوی نے پہلی بار 2015ءکیاتھا پاکستان کے علمی حلقوں میں مقبولیت کا اندازہ اس بات سے ہوتاہے کہ اب تک یہ کتاب چار مرتبہ طباعت سے آراستہ ہو کرمنظر عام پر آ چکی ہےاور حال ہی میں پانچویں مرتبہ طباعت سے آراستہ ہو کرمنظر عام پر آ گئی ہے۔
اس کے علاوہ اس کتاب کی آڈیو اردو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آچکی ہے۔
یہ کتاب ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی سیاسی زندگی اور خدمات پر ایک منفرد کتاب ہے جس میں ایک نئے زاویے سے ائمہ معصومین علیہم السلام کی ڈھائی سو سالہ زندگی کو ایک بامقصد انسان کی زندگی کے طور پر پیش کیاگیاہے۔

تمام ائمہ علیہم السلام اپنے زمانے کے تغیر وتبدیلی کے باوجود ایک ہی ہدف کے درپے تھے۔

رہبر انقلاب معتقد ہیں کہ:ائمہ اہل بیت علیہم السلام کی زندگیوں میں ظاہری اختلافات کے باوجود ایک مستقل ہدف اور مقصد ان کی زندگیوں پر حاکم ہے۔مختلف ادوار اور گوناگوں حالات میں بھی ائمہ کی جدوجہد کامرکز اورمحور وہی اہداف رہے ہیں۔ان اہداف کے حصول کی کوششیں ڈھائی سو سال پر محیط ہیں۔اسی لئے اس کتاب کا نام بھی ڈھائی سوسالہ انسان رکھا گیاہے۔

رہبر انقلاب کی نظر میں پیغمبر(ص)کی رحلت سے 260ہجری تک تمام ائمہ علیہم السلام نے سیاسی طور پر ایک الہی حکومت کے قیام کے لئے اپنی عمر کوصرف کیا۔

اس موضوع کے حوالے رہبر انقلاب کا فرمانا ہے:
«یہ فکر 1350شمسی کے  امتحان،سختی اور دشوار زمانے میں پیداہوئی۔اگرچہ اس سے پہلے بھی ائمہ علیہم السلام کی کلمہ توحید اور الہی حکومت کے لئے جدوجہد کے پہلو کی جانب متوجہ تھا۔لیکن ایک نکتہ جو اچانک میرے ذہن میں آشکار ہوا وہ یہ تھا کہ ان حضرات کی زندگی ظاہری طور پر مختلف ہونے کے باوجود مسلسل ہم آہنگی اور طولانی جدوجہد پر مشتمل ہے۔جو 10 ہجری سے شروع ہوکر 250ہجری تک تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔اور 260ھ میں غیبت صغری کے اختتام کے ساتھ ہی یہ ادوار پایہ تکیمل کو پہنچتے ہیں۔»

یہ کتاب ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی پر اور خصوصاً معاشرے کی مصلح اور متحرک شخصیات کے لئے راہ عمل اور ذمہ داری کے تعین کے لئے بہترین رہنما ہے۔

اب تک اس کتاب کا عربی،اردو،سندھی،انگریزی، آذری،ترکی،استانبولی،ہندی اور فرانسیسی زبانوں میں ترجمہ کیاجاچکا ہے اور علمی،فکری اور دینی حلقوں میں انتہائی مقبول واقع ہوئی ہے۔
سید کوثر عباس موسوی نے اس عظیم کتاب کے علاوہ رہبر انقلاب کی دیگر متعدد کتب کاترجمہ کیا ہے اور اس وقت موصوف ڈھائی سو سالہ انسان (حلقہ سوم )کے ترجمے میں مصروف ہیں۔جو کہ ائمہ معصومین علیہم اجمعین کی زندگی پر  ڈھائی سو سالہ انسان کا تیسرا حلقہ ہے۔جس میں رہبر انقلاب نے محققین اور اہل فکر کے لئے ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیاسی زندگی کو مزید گہرائی کے ساتھ بیان کیا ہےجو کہ انتہائی دقیق اور اہم مطالب پر مشتمل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد لطیف FR 09:12 - 2023/08/02
    0 0
    سلام علیکم 10 ہجری سے 260ہجری تک یعنی امام علی علیہ السلام کی امامت سےامام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت تک ہے نہ کہ غیبت صغری کے اختتام تک۔۔۔۔۔۔۔۔10 ہجری سے260 ہجری تک صحیح ہے یعنی شہادت امام حسن عسکری تک۔۔۔امام زمان عج اور غیبت صغری اصلا کتاب میں شامل نہیں ہے۔۔۔250 سالہ سے مراد یعنی امام علی علیہ السلام سے امام عسکری علیہ السلام کی شہادت تک۔۔۔۔۔

  • محمد لطیف FR 09:13 - 2023/08/02