۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا شیعہ مجلس اعلیٰ لبنان اور حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجۃ السلام شیخ عبدالامیر قبلان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا: مرحوم نے اپنی ساری زندگی مظلوموں، محروموں کی سرپرستی اور دفاع میں صرف کی، ہم پسماندگان اور اہلیان اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ مجلس اعلیٰ لبنان و حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجة السلام شیخ عبدالامیرقبلان جید ،ممتاز عالم اور اعتدال پسند شخصیت تھے ،مرحوم شیخ عبد الامیر قبلان نے اپنی ساری زندگی مظلوموں اور محروموں کی سرپرستی اور دفاع میں صرف کی اور آپ اتحاد و حدت کے زبر دست داعی تھے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہاکہ مجلس اعلیٰ لبنان کے پہلے صدر وسربراہ معروف عالمی شخصیت حجة السلام امام سید موسیٰ صدر تھے جن کا مشرق وسطیٰ کی سیاست میں ایک اہم رول اور مثبت کردار تھا جو لیبیا سے لا پتہ ہوئے ۔اور حالیہ دور میںشیعہ مجلس اعلیٰ لبنان و حرکت عمل کے شرعی کونسل کے سربراہ حجۃ السلام شیخ عبدالامیرقبلان نے مجلس اعلیٰ لبنان کے پلیٹ فارم کے ذریعے اہم رول ادا کرتے ہوئے لبنان کی فضا کو ساز گار رکھنے اور اتحاد و وحدت کے فروغ کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔

شیخ عبدالامیرقبلان کی جانب سے طلاب و علماء کے علمی معیار کو بلند کرنے اور ان کی علمی صلاحیتوں کوبڑھاوا ددینے کی خدمات قابل ذکر ہیں اور آپ نے بلا تفریق بھر پور فلاحی اقدامات کئے اور مظلوموں اور محروموں کی سرپرستی کی ۔

آخر میں ایک بار پھرقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحومین کے لواحقین اور عقیدت مندوں کو اور اہلیان اسلام کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعاکی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .