۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ سید صفدر حسین نجفی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی فاضل، دور اندیش اور مصلح انسان تھے، اُن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، و جامعۃ المنتظر کے ٹرسٹی مرحوم نوازش علی ساعتی کادینی مدارس کے قیام میں نمایاں تعاون وکرداراور خدمات لائق تحسین ہیں۔  

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے6دسمبر کو بزرگ عالم دین معروف دینی و سماجی شخصیت علامہ سیدصفدر حسین نجفی کی31ویں برسی اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظرکے مہتمم اعلیٰ اور نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ قاضی نیاز حسین نقو ی اور مرحوم نوازش علی ساعتی کی رسم چہلم کے موقع پر اپنے خصوصی تعزیتی پیغام میں کہا کہ علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم معاشی و سماجی مشکلات اور نامساعد حالات کے باوجودمحنت ،لگن اور جانفشانی سے وطن عزیز نے اور بیرون ملک دینی مراکز ، سماجی و فلاحی خدمات کے موسس و مربی کی حیثیت سے گراں قدر خدمات انجام دینے والی نابغہ روزگار شخصیت تھے جنہوں نے عوام میں دینی فکر و شعور اجاگر کرنے کیلئے شب و روز کاوشیں کیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے نام اور کام کی بدولت قوم و ملت کے محسن قرار پائے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ مرحوم کی شخصیت کا یہ منفرد پہلو تھا کہ وہ قومیا ت کے حوالے سے ہمیشہ متفکر رہے اور ہر دور میں ملی قیادت کی پشت پناہی اور شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے قوم و ملت کی عظیم خدمت کا فریضہ سر انجام دیا۔ جس سے اس امر کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ملی پلیٹ فارم و قیادت کے ذریعہ قومی مسائل و مشکلا ت کے حل کی افادیت و اہمیت سے کس قدر آگاہ وآشناتھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ملی قیادت کے دست و بازو کی حیثیت سے فعالیت سر انجام دیتے رہے اور داخلی وحدت و خارجی مشکلات کے حل کیلئے صف اوّل میں دکھائی دئیے ۔ اسی طرح تصنیف و تالیف کے میدان میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دئیے اور تفسیر نمونہ کے ترجمہ سمیت دیگر متعدد علمی و قلمی آثار چھوڑے جن سے ہر دور میں استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ قاضی سیدنیاز حسین نقوی فاضل، دور اندیش، مصلح اورجرا ¿ت مندانسان تھے، انہوں نے کئی مواقع پر انتہائی جرآت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم امور انجام دیئے ۔

انہوں نے قاضی نیاز حسین نقوی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مدارس دینیہ کے فروغ اور ملت تشیع کے دفاع، اتحاد تنظیمات المدارس میں مرکزی کرداراور اتحاد بین المسلمین و دیگر امورکے حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان کا خلا بمشکل پُر ہوگا۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ مرحوم سیٹھ نواز ش علی ساعتی نے رفاہی و مذہبی امور میں بھر پور خدمات سرانجام دیں ،اُن کا مرحوم علامہ سید صفدر حسین نجفی کے رفیق ِخاص اور جامعة المنتظر کے ٹرسٹی کی حیثیت سے دینی مدارس کے قیام میں نمایاںتعاون و کر دار اور خدمات لائق تحسین ہیں اور مرحوم سیٹھ نواز ش علی ساعتی ہمیشہ ملی پلیٹ فارم سے بھی مربوط رہے ۔

آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحومین علامہ سید صفدر حسین نجفی،علامہ سید نیاز حسین نقوی اور سیٹھ نوازش علی ساعتی کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کی ملی و دینی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .