۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
صدر آئی ایس او کراچی

حوزہ/ پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں پر شدید تشویش اور ان کو روکنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے صدر حسن عسکری نے ہفتہ کے دن فلسطین فاءونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں پر شدید تشویش اور ان کو روکنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

آئی ایس او کے صدر کاکہنا تھا کہ پاکستان کے طلباء کراچی تا خیبر یک زبان ہو کر فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑے ہیں اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ کسی بھی کونے سے اسرائیل جیسی ناجائز اور غاصب ریاست کے لئے حمایت کرنے والی آوازوں کو بھرپور قوت کے ساتھ روکا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان میں اسرائیل کی حمایت کرنے والو ں کا آزادانہ گھومنا حکومت کی ناقص پالیسیوں کا حصہ ہے ۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فلسطین اور کشمیر مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجہ میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے تا کہ مستبقل میں اس قسم کی شرارتوں کا سامنا نہ ہو ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں اسرائیل کے لئے حمایت اور ماحول سازگار بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور قانون سازی عمل میں لائی جائے ۔

حسن عسکری نے کہا کہ فلسطین فاءونڈیشن پاکستان ملک میں بہترین کام کر رہی ہے جس کے باعث نوجوان نسل کو مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر سے متعلق آگہی حاصل ہو رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں اور اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جسے کسی بھی شرط پر قبول نہیں کیا جا سکتا ۔

ان کاکہنا تھا کہ آئی ایس او مسئلہ فلسطین کو پاکستان میں اجاگر کرنے کے لئے فلسطین فاءونڈیشن کے ساتھ ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .