۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ وحید کاظمی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل پروآ میں اغوا ہونے والے محسن عباس کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علامہ وحید کاظمی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علامہ وحید کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران وہ پروا میں گزشتہ ماہ اغواء ہونے والے محسن عباس کے گھر گئے اور ان کے خانوادے سے ملاقات کی۔ بعد ازاں انہوں نے وفد کے ہمراہ حاجی مورہ میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر کی زوجہ مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ علامہ وحید کاظمی نے گزشتہ دنوں میر علی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ظفر عباس کے خانوادے سے ملاقات کی اور شہید کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔ بعد ازاں ایم ڈبلیو ایم ڈی آئی خان ڈویژن کابینہ کی میٹنگ ہوئی جس میں ڈویژنل کارکردگی پر صوبائی جنرل سیکرٹری کو بریف کیا گیا۔ علامہ وحید کاظمی نے ڈی آئی خان کابینہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ ڈویژنل کابینہ میں مذید آنے والے عہدے داروں کو خوش آمدید کیا۔

علامہ وحید کاظمی نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل پروآ میں اغوا ہونے والے محسن عباس کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .