بازیابی
-
18 روز سے لاپتہ شیعہ عالم دین،علامہ فضل عباس قمی گھر پہنچ گئے
حوزہ/ 18 روز قبل لاپتہ ہونیوالےمسجد مصطفیٰ کے امام، مدرسہ مدینۃ العلم کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ فضل عباس قمی بخیریت واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔
-
حکومت پاکستان مغوی علماء کی بازیابی یقینی بنائیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
علماء، دینی طلباء اور دیگر شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے ۔ بے گناہ شہریوں اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کرنا دینی،قانونی اور اخلاقی لحاظ سے تشویشناک ہے۔
-
شیعہ مسنگ پرسنز معاملہ؛ ریاست ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے شہریوں کے ساتھ شفقت اور مہربانی سے پیش آئے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ خانوادہ شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا 19 ویں دن بھی جاری ہے ہم مسنگ پرسن کے معاملے میں آئین پاکستان اور قانون کے مطابق عملدرآمد چاہتے ہیں اگر کوئی شخص مجرم ہے تو اس کے لئے تھانہ اور عدالتیں موجود ہیں مگر ماوراء آٸین و قانون کسی کو اٹھانا بہت سارے مسائل کا سبب بنتا ہے۔
-
ڈی آئی خان سے گذشتہ 12 برس سے شیعہ نوجوان لاپتا ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں، علامہ وحید عباس کاظمی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ اگر ان نوجوانوں نے ملک پاکستان میں کوئی جرم کیا ہے تو عدالتیں کس لیے قائم ہوئی ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر کوئی مجرم ہے تو اسے سزاء ملنی چاہئے، اس طرح خاموشی سے لاپتہ کردینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
-
آئی ایس او پاکستان کا اپنے آخری جوانوں کی بازیابی تک سراپا احتجاج رہنے کا اعلان
حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین جانی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو دو اپریل تک کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں، دو اپریل تک ہمارے تمام گرفتار کارکن رہا نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک بڑھا دیا جائے گا۔
-
علامہ سید ناظر عباس تقوی کا شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے 2 اپریل کو احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلان
حوزہ/ صدر شیعہ علماءکونسل پاکستان صوبہ سندھ نے کہا کہ ہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے 2 اپریل کو ہونے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شیعہ مسنگ پرسنز کو منظر عام پر لایا جائے اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔
-
حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام دیکھائی دے رہی ہے، علامہ وحید کاظمی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آتی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل پروآ میں اغوا ہونے والے محسن عباس کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔
-
آخری شیعہ مسنگ پرسن کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز اور ایم ڈبلیوایم مشترکہ طور پر تمام شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ ایک مرتبہ پھرملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔
-
تصاویر/ کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی علامتی بھوک ہڑتال
حوزہ/ مزار قائد کے سامنے بھوک ہڑتال کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ متعدد شیعہ افراد تاحال جبری طور پہ لاپتہ ہیں، تمام شیعہ لاپتہ افراد کو منظرعام پر لایا جائے اور اگر ان پر الزام ہیں تو عدالتوں میں پیش کرکے مقدمے چلائے جائیں اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے۔