ہفتہ 5 دسمبر 2020 - 18:12
ہمیں اسلام محمدی کا پرچار اور محافظت کرنے کی ضرورت ہے، حجتہ الاسلام محبوب حسین عرفانی

حوزہ/ اسلام دو قسم کے ہیں۔اسلام محمدی اسلام امریکائی ۔آج اسلام امریکائی وقوع پزیر ہوچکے ہیں، ہمیں اسلام محمدی کا پرچار اور محافظت کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ جمعہ والجماعت قدیمی جامع مسجد علامہ حائری وسن پورہ لاہور میں خطبہ جمعہ کے پہلے حصے میں حجتہ الاسلام والمسلمین محبوب حسین عرفانی نے کہا کہ امام خمینی (رح) بت شکن نے کیا خوبصورت جملہ فرمایا کہ اسلام دو قسم کے ہیں۔اسلام محمدی اسلام امریکائی ۔آج اسلام امریکائی وقوع پزیر ہوچکے ہیں، ہمیں اسلام محمدی کا پرچار اور محافظت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم خوفیا طور پر سعودی عرب میں ولی عہد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ آج بظاہر مسلمان ظالم اسرائیل کی طرف جارہے ہیں لیکن یہ امریکائی اسلام کہا سے داخل ہوا آج پتہ چل گیا ہے۔ آج یہ اسلام کے رہبری کے دعویدار امریکہ کی گود میں جا کر بیٹھ گئے ہیں۔ اسلام، دین شریعت، قرآن کریم آئین سب کچھ پامال ہو رہا ہے، شراب زنا اور ناچ گانہ سب کچھ جائز کر رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم خادمین حرمین شریفین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں خادمین حرمین شریفین کب شریف بنیں گے، پروردگار عالم سے یہی دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو متحد فرما۔اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حفاظت فرما۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .