ہفتہ 5 دسمبر 2020 - 19:06
محترمہ تصدق زہرا مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع ملتان کی سیکرٹری جنرل منتخب

حوزہ/ محترمہ فرحانہ گلزیب نے نو منتخب سیکرٹری جنرل اور ان کی کابینہ سے حلف لیا محترمہ گلشن زیدی اور محترمہ فرحانہ گلزیب نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور ایک مضبوط تنظیمی سٹرکچر کی تشکیل کے لیے اراکین کابینہ کی راہنمائی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب اور محترمہ گلشن زیدی نے ضلع ملتان کا تنظیمی دورہ کیا اور ضلعی سیٹ اپ تشکیل دیا اس موقع پر محترمہ تصدق زہرا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں ۔

محترمہ فرحانہ گلزیب نے نو منتخب سیکرٹری جنرل اور ان کی کابینہ سے حلف لیا محترمہ گلشن زیدی اور محترمہ فرحانہ گلزیب نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور ایک مضبوط تنظیمی سٹرکچر کی تشکیل کے لیے اراکین کابینہ کی راہنمائی کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے  نو منتخب کابینہ کو کتب ھدیہ کی گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha