حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کورونا کی موجودہ لہر بہت شدید ہے۔ علماء کرام وآئمہ جمعہ و جماعات اپنے خطبات میں لوگوں کو متوجہ کریں اور SOP’S کی پابندی کی تاکید کریں تا کہ اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے ۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک عزیز اور عالم انسانیت کو اس موذی وبا سے نجات عطافرمائے ۔