۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کراچی میں علامہ کلب صادق کیلئے مجلس ترحیم

حوزہ/ اسلامک رسرچ سینٹر میں منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ کلب صادق کے انتقال سے ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہوا ہے، اخوت و بھائی چارگی کی جو مثال کلب صادق قائم کرگئے، اُسکو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب اور ماہر تعلیم مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق کے درجات کی بلندی کیلئے کراچی میں مجلس ترحیم کا انعقاد اسلامک رسرچ سینٹر میں کیا گیا۔

مجلس ترحیم میں علامہ رضی جعفر نقوی، ذاکر اہل بیت (ع) علامہ باقر حسین زیدی، ذاکر اہل بیت (ع) علامہ فرقان حیدر عابدی، مولانا شبیر الحسن طاہری، علامہ کامران عابدی، کوثر نقوی، اسد ظفر، قیصر جعفری، ناصر الحسینی، رضی حیدر رضوی اور دیگر قومی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ کلب صادق کے انتقال سے ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہوا ہے، اخوت و بھائی چارگی کی جو مثال کلب صادق مرحوم قائم کرگئے، اُس کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .