۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ رضی جعفر نقوی

حوزہ/ کراچی کے نشتر پارک میں میلاد سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے بزرگ عالم دین نے کہا کہ آپ (ص) کی زندگی مکمل نمونہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہٰذا آپ (ص) کی حیات طیبہ کے درخشاں پہلوؤں سے انسانیت رہنمائی حاصل کرسکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ص) کے تحت کراچی کے نشتر پارک میں جشن عید میلاد النبی (ص) اور ولادت امام جعفر صادق علیہ السلام کا سالانہ قدیمی جلسہ پاکستان کے بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔جسمیں خطاب کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ حضور اکرم (ص) کی ذات اقدس روشنی کا عظیم مینارہ ہے، آپ (ص) کی زندگی مکمل نمونہ عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہٰذا آپ (ص) کی حیات طیبہ کے درخشاں پہلوؤں سے انسانیت رہنمائی حاصل کرسکتی ہے کیونکہ آپ نے انسانیت کی فلاح کا سلیقہ سیکھایا اور انسانی حرمت اور محبت کا پیغام دیا۔

جشن میں مولانا محمد حسین مسعودی، پیر خواجہ امین نظامی، علامہ ریاض جوہری، شبر رضا، علامہ فرقان حیدر عابدی اور تجمل حسین عابدی نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کی نظامت کے فرائض علامہ محمد نقی نقوی نے انجام دیئے جبکہ اسد جہاں، ارتضیٰ جونپوری، فیصل مسعود جعفری، خواجہ عدنان نظامی، افتخار زیدی، حسین شاہ رحمانی اور دیگر نے نعت و منقبت پیش کی، اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا فیروز الدین رحمانی، رضی حیدر زیدی اور دیگر ہنماؤں سمیت شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .