۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ یوسف عابدی

حوزہ/ علامہ عابدی نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روز بعثت صرف مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ عالم بشریت کی عید کا دن ہے۔ پیغمبر اسلام کی بعثت کے ساتھ ہی عالم انسانیت کے مقدر کا سورج چمکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید مبعث کے پر مسرت موقع پر مدرسہ امام علی( ع) میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسہ ہذا کے اساتذہ، مسولین اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جشن کا آغاز کلام پاک سے ہوا، بعد میں شعراء کرام نے بارگاہ ختمی مرتبت (ص) میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

جشن کو خطاب فرماتے ہوئے بزرگ عالم دین علامہ یوسف عابدی نے بعثت رسول اکرم کی عظمت و اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ بعثت عالم بشریت کی کرامت ، عظمت و جلالت کی ابتداء کا نام ہے۔ نوع انسانی کو جو ہدایت، شرافت اور عظمت ملی وہ سب بعثت رسول اعظم کی مرہون منت ہے ۔

علامہ عابدی نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روز بعثت صرف مسلمانوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ عالم بشریت کی عید کا دن ہے۔ پیغمبر اسلام کی بعثت کے ساتھ ہی عالم انسانیت کے مقدر کا سورج چمکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .