۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجت الاسلام رضوانی
پیغمبر اکرم (ص) تمام زمانوں میں بشریت کے لئے نمونہ ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین اسد اللہ رضوانی نے ایران کے شہر بوئین زھراء میں خواھران کے مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام میں طلاب اور اساتذہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خداوند عالم نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بشریت کے لئے نمونہ قرار دیا تاکہ انسانیت امن اور رحمت کی نعمتوں کی حقدار بنے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین اسد اللہ رضوانی نے ایران کے شہر بوئین زھراء میں خواھران کے مدرسہ علمیہ امام صادق علیہ السلام میں طلاب اور اساتذہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے میلاد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے شرکاء کو تہنیت و تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بشریت کے لئے نمونہ قرار دیا تاکہ انسانیت امن اور رحمت کی نعمتوں کی حقدار بنے۔

شہر بوئین زھراء کے امام جمعہ نے کہا:  رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاقی فضائل پوری بشریت کے لئے تمام ادوار میں نمونہ ہیں تاکہ ان کی زندگی کا مطالعہ کر کے ایک مثالی اسلامی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

حجت الاسلام رضوانی نے کہا: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کر کے انسان ترقی کی بلندیوں کو حاصل کر سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .