۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل امروز در حاشیه بازدید از رسانه رسمی حوزه

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کی سرپرست نے کامیاب تبلیغ میں مبلغین کی خصوصیات اور شرائط کا ذکر کرتے ہوئے کہا: طلباء کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو معاشرہ میں اچھی طرح سے فروغ دینے کی کوشش کریں اور فریضۂ تبلیغ بھی ان ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق ، حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبیٰ فاضل نے تبلیغِ دین اور مذہبی معلومات پر مبنی ایک خصوصی پروگرام "مشعل دارانِ دین" (مذہب کے مشعل بردار) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو معاشرہ میں اچھی طرح سے فروغ دینے کی ضرورت ہے اور فریضۂ تبلیغ بھی ان ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 67 (یَا أَیُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ ۖ وَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے نبی (ص)، خدا کی طرف سے جو کچھ آپ پر نازل کیا گیا ہے اسے (لوگوں تک) پہنچا دو کہ اگر آپ نے اس کام کو انجام نہ دیا تو گویا آپ نے اس رسالت کی تبلیغ نہیں کی اور اپنا فرض ادا نہیں کیا..."۔ انہوں نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امور میں سے ایک تبلیغِ دین اور الہی پیغام کو بندگانِ خدا تک پہنچانا اور دین کی تشریح و تبیین کرنا ہے۔

انہوں نے تبلیغِ دین کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا: تبلیغِ دین پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہم ترین امور میں سے ایک ہے۔ یہ مسئلہ اس قدر اہم ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں اپنے بعد دین الہی کی تبلیغ اور لوگوں کو خدا کی طرف دعوت دینے کے ذمہ دار افراد کے لیے خدا سے طلبِ مغفرت کی ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین فاضل نے علماء کو دین الہی کی تبلیغ میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جانشین قرار دیا اور کہا: طلباء کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو معاشرہ میں اچھی طرح سے فروغ دینے کی کوشش کریں اور فریضۂ تبلیغ بھی ان ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست نے تبلیغِ دین میں ظاہری آراستگی کو ایک مبلغ کی خصوصیت قرار دیتے ہوئے کہا: تبلیغٰ دین میں ظاہری آراستگی کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ تبلیغ کے دوران ادب و آداب کاخیال کرنا بہت ضروری ہے۔ ایک اچھے مبلغ کو کسی بھی فرد یا معاشرہ کے ساتھ ان کے مخصوص تقاضوں کے مطابق بات کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .