۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
1

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین صافی نے ہنرِ تبلیغ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج ہمیں تبلیغ کو ایک فن اور ہنر کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ موجودہ دنیا میڈیا اور تبلیغ کی دنیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن صافی نے دارالزہرہ (س) انسٹی ٹیوٹ کے علماء اور مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جس طرح سرحدوں کی محافظت کے لئے محافظوں کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح عقائد اسلامی اور تعلیماتِ دین کے تحفظ کے لیے مذہبی پیشواؤں کی ضرورت ہے اور مبلغینِ دین وہ مذہبی رہنما ہیں جو تبلیغی مہارت اور علم کے ساتھ مذہبی مسائل کی حفاظت کرتے ہیں اور مسائلِ عقیدتی وغیرہ کے شکوک و شبہات کا بہترین طریقے سے جواب دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اس بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ مذہبی مبلغین کی قدر و قیمت کتنی زیادہ ہے۔ پیامبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم نے جب حضرت امیر المومنین علی علیه السلام کو تبلیغ کے لئے یمن بھیجا تو فرمایا "قَالَ أَمِیرُ اَلْمُؤْمِنِینَ عَلَیْهِ اَلسَّلاَمُ: لَمَّا وَجَّهَنِی رَسُولُ اَللَّهِ صَلَّی اَللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ إِلَی اَلْیَمَنِ قَالَ یَا عَلِیُّ لاَ تُقَاتِلْ أَحَداً حَتَّی تَدْعُوَهُ إِلَی اَلْإِسْلاَمِ وَ اَیْمُ اَللَّهِ لَأَنْ یَهْدِیَ اَللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ عَلَی یَدَیْکَ رَجُلاً خَیْرٌ لَکَ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَیْهِ اَلشَّمْسُ وَ غَرَبَتْ وَ لَکَ وَلاَؤُهُ" (الکافی ۵: ۳۶) امیر المومنین علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یمن بھیجا تو فرمایا: اے علی! کسی سے جنگ نہ کرو مگر یہ کہ پہلے اسے (اسلام کی طرف) دعوت دو۔ خدا کی قسم! یقیناً اگر خدا تمہارے ہاتھوں ایک آدمی کو ہدایت دیدے تو یہ تمہارے لیے اس سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع اور غروب ہوا۔ اور اس کی ولایت صرف تمہارے لیے ہوگی، اے علی! اس کام اور تبلیغ کی قدر و قیمت، اگر کوئی ایک شخص اس تبلیغ سے ہدایت پا لے تو اس کی قیمت اس ہر اس چیز سے زیادہ ہے جس پر سورج طلوع کرتا ہے"۔ پیامبر اکرم صلی الله علیه وآله وسلم کے اس فرمان سے تبلیغ کی اہمیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: تبلیغِ دین میں جس چیز کو ملحوظ رکھا جائے وہ ہے اخلاص اور یہ کہ اس راہ میں ہدف صرف امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی رضا کا حصول ہو اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اس راہ میں مصائب و مشکلات کو بھی برداشت کرنے کے لئے آمادہ ہونا چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صافی نے ہنرِ تبلیغ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج ہمیں تبلیغ کو ایک فن اور ہنر کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ موجودہ دنیا میڈیا اور تبلیغ کی دنیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .