۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم نے کہا کہ دینی مدارس اور حوزات علمیہ نے اسلامی تعلیمات، قرآن و عترت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ مدارس علمیہ کی فلاح و بہبود کے لئے مومنین اور اہل خیر کو آگے آنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے دانشگاہ امام مہدی علیہ السلام شہداد پور کے دورے کے موقع پر، جامعۂ مدارس امامیہ سندھ کے صدر علامہ سید ثمر حسین نقوی سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملاقات میں سندھ کے دینی مدارس اور حوزات علمیہ کے مسائل اور قومی امور پر گفتگو ہوئی۔

دینی مدارس اور حوزات علمیہ نے اسلامی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اور حوزات علمیہ نے اسلامی تعلیمات، قرآن و عترت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ مدارس علمیہ کی فلاح و بہبود کے لئے مومنین اور اہل خیر کو آگے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جامعۂ مدارس امامیہ سرزمین سندھ کے مدارس علمیہ کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے جامعۂ مدارس کی خدمات مدارس علمیہ کے ارتقاء کا باعث ہیں۔

دینی مدارس اور حوزات علمیہ نے اسلامی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے

اس موقع پر، حامعۂ مدارس امامیہ سندھ کے سربراہ علامہ سید ثمر حسین نقوی نے کہا کہ جامعۂ مدارس امامیہ نے مدارس دینیہ کی فلاح و بہبود کے لئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کا ہدف مدارس علمیہ کی مشکلات حل کرنے کے ساتھ ساتھ مدارس کے طلباء کا تعلیمی ارتقاء ہے۔

آخر میں، علامہ مقصود علی ڈومکی نے علامہ سید ثمر حسین نقوی کو کتاب سخن دل اور رہبر معظم کی تصاویر کا ھدیہ پیش کیا اور دانشگاہ امام مہدی علیہ السلام کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا۔

دینی مدارس اور حوزات علمیہ نے اسلامی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .