۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ڈومکی دورہ

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جیکب آباد بلوچستان کے گوٹھ سردار دریا خان جکھرانی کا تبلیغی دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جیکب آباد بلوچستان کے گوٹھ سردار دریا خان جکھرانی کا تبلیغی دورہ کیا اور وہاں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شخصیت کے موضوع پر خطاب کیا۔

سیدہ کائنات حضرت زہرا (س) کی ذات گرامی عالمِ بشریت کے لئے راہنما ہے

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات خاتون جنت کی ذات گرامی عالم بشریت کے لئے راہنما ہے۔ آپ کی ذات گرامی سے حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاکیزہ کردار کی خوشبو آتی تھی آپ کی ذات رسول اسلام کے کردار کا آئینہ تھی۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ہستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما قرار پائیں۔

سیدہ کائنات حضرت زہرا (س) کی ذات گرامی عالمِ بشریت کے لئے راہنما ہے

علامہ مقصود علی ڈومکی نے فلاحی ادارہ Who is Hussain کے تعاون سے متاثرین سیلاب اور مستحقین میں گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کئے۔

سیدہ کائنات حضرت زہرا (س) کی ذات گرامی عالمِ بشریت کے لئے راہنما ہے

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے محروم اور مستضعف لوگوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیئے شدید سردی کے موسم میں غریب لوگوں کو سوئیٹر اور کمبل کی ضرورت ہے ان کی مدد باعث اجر و ثواب ہے۔

انہوں نے گوٹھ دریا خان جکھرانی میں سیلاب سے متاثرہ زیر تعمیر مسجد کا معائنہ بھی کیا۔

سیدہ کائنات حضرت زہرا (س) کی ذات گرامی عالمِ بشریت کے لئے راہنما ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .