۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبہ پنجاب کے تین روزہ دورہ کے آخری روز رحیم یار خان پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبہ پنجاب کے تین روزہ دورہ کے آخری روز رحیم یار خان پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم رحیم یار خان کے صوبائی نائب صدر برادر اصغر تقی کی رہائش گاہ پر مستحق مومنین کے درمیان گرم کپڑے اور سوئیٹر تقسیم کئے۔

کسی بھی الہی تنظیم کے کارکنوں کے لئے تعلیم اور تربیت ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کسی بھی الہی تنظیم کے کارکنوں کے لئے تعلیم اور تربیت ضروری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر میں کارکنوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اسٹڈی سرکل کا منظم اور مربوط سلسلہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن میں مطالعہ کی عادت ہو مطالعہ اور کتاب سے تعلق انسانی فکر میں جدت اور قوت پیدا کرتا ہے۔

کسی بھی الہی تنظیم کے کارکنوں کے لئے تعلیم اور تربیت ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے یونٹس کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے اور ہم ماہ رجب کو توسیع تنظیم کے طور پر منائیں گے۔ مسجد محور یونٹ کے ذریعے مجلس کے کارکن مسجد سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں گے۔ مسجد سے تعلق کارکنوں کے کردار کی پاکیزگی اور روحانیت کا سبب بنے گا۔

کسی بھی الہی تنظیم کے کارکنوں کے لئے تعلیم اور تربیت ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کے ضلعی جنرل سیکرٹری نے ضلعی سطح پر درس قرآن کریم اور کارکنوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق اپنی خدمات سے آگاہ کیا اور دینی تعلیم کی اہمیت اور کارکنوں کی لئے نصاب کی افادیت اور مراحل پر تبادلہ خیال کیا۔

کسی بھی الہی تنظیم کے کارکنوں کے لئے تعلیم اور تربیت ضروری ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .