۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ مقصود علی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے متاثرہ گاؤں فیض محمد دریانی اور گوٹھ سوجھرو بھنڈ کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے متاثرہ گاؤں فیض محمد دریانی اور گوٹھ سوجھرو بھنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع دادو کے رہنما برادر اصغر حسینی، سابق ضلعی سیکرٹری سیاسیات عبداللطیف کاندھڑو اور مولانا منظور حسین چنہ ان کے ہمراہ تھے۔

علامہ مقصود علی نے متاثرین سیلاب کی خستہ صورتحال، منہدم مکانات اور امام بارگاہ کا جائزہ لیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چار ماہ گزر جانے کے باوجود حکومتی امداد متاثرین سیلاب تک نہیں پہنچی متاثرین کے گھر گر چکے ہیں جبکہ سخت سردی کے موسم میں غریب لوگوں کے پاس نا چھت ہے نا خیمہ۔ آج بھی اکثر متاثرین سیلاب نے راشن کی درخواست کی لوگوں کے پاس کھانے کو آٹا نہیں ہے جبکہ چاول کی فصل تباہ ہونے کے سبب اب غریب کسان فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی کے باعث چار ماہ میں متاثرین کی بحالی کا کام نہیں ہوسکا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں گندم اور خریف کی فصل بہتر ہو تاکہ متاثرین کے دکھوں کا مداوا ہو سکے۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن قوم و ملت کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ سیلاب کا مسئلہ ہو یا نصاب تعلیم، عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو یا دہشت گردی کے سانحات، ایم ڈبلیو ایم ہر محاذ پر ملت کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے اور یہی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .